جہلم پولیس کا شراب فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 5 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

0

جہلم: پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، پانچ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد، مقدمات درج، یہ شراب عید کے دنوں میں فروخت ہونی تھی۔ پولیس

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم مصطفی تنویر کے حکم پر ڈی ایس پی سٹی سرکل فیصل سلیم نے تھانہ سٹی اور تھانہ سول لائن میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لیے دو الگ الگ ٹیمیں تشکیل دی۔

تھانہ سول لائن کے سب انسپکٹر راجہ سرفراز اور اے ایس آئی نعیم گوندل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر اور ناکہ بندی کر کے پانچ منشیات فروش گرفتار کیے ۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں شراب برآمد ہوئی ہے گرفتار ہونے والوں میں نبیل خان، حسنین طالب ولد طالب حسین، خرم شہزاد بٹ، محمد حسنین اور نبیل یونس شامل ہیں جن پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ شراب عید کے دنوں میں فروخت ہونی تھی جن پر کریک ڈاؤن کر کے ملزمان شراب سمیت گرفتار کر لیے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.