جہلم کچہری سے اشٹام پیپرنایاب، عوام ذلیل، اشٹام فروش خاندانوں کا فاقوں کا سامنا

0

جہلم (سرفراز ملک سے) جہلم کچہری میں اشٹام نایاب، عوام ذلیل جبکہ اشٹام فروش خاندانوں کا فاقوں کا سامنا ہے۔

تفصیل کے مطابق 30جون کو اسسٹنٹ کمشنر آفس میں جہلم کے تمام اشٹام فروشوں کے رجسٹر پڑتال کیلئے جمع کئیے گئے۔ 12 دن گزر جانے کے باوجود اشٹام فروشوں کو رجسٹر واپس نہیں کئے گئے، عدالتوں میں کیسز اشٹام دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہو ریے ہیں لوگ ہر روز اشٹام خریدنے کیلئے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

کوئی بھی اشٹام دستیابی کی واضح تاریِخ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ روز کچہری اور اشٹام فروشوں کا چکر لگاتے ہیں۔ دوسری طرف دیہاڑی دار اشٹام فروشوں کے خاندان براہ راست متاثر ہو رہے ہیں آمدن نہ ہونے کی وجہ سے ان کے خاندان فاقوں کا شکار ہیں۔اشٹام فروشوں اور عوام کی ڈپٹی کمشنر جہلم سے اس درینہ مسئلہ کے فوری حل کی اپیل ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.