جہلم پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، چرس، شراب اور ناجائز اسلحہ برآمد

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر جہلم پولیس کی کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار،2380گرام چرس،10لیٹر شراب،رائفل 44بور اورپسٹل برآمد، کرایہ داری ایکٹ ،امتناع منشیات آرڈینس اور اسلحہ آرڈینس کی خلاف ورزی پر مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ للہ کے محمد احمد اے ایس آئی نے اسلحہ آڈینس کی خلاف ورزی کرنے پردوران گشت ملزم عون محمد شاہ ولد سوال حسین شاہ قوم سید سکنہ کوٹلہ سیداں سے پسٹل 30بور معہ 1روند ،انصر اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم غلام مرتضیٰ ولد غلام محمد قوم بلوچ سکنہ اتھر تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ صدر کے غلام مجتبیٰ اے ایس آئی نے امنتاع منشیات آڈینس کی خلاف ورزی کرنے پرمعہ محافظان دوران گشت ملزم ارسلان علی ولد پرویز شہزاد قوم کشمیری سکنہ محلہ مغربی کالا گجراں جہلم سے 1260گرام چرس، بلا ل حسن مہدی ولد مہدی حسن قوم فقیر سکنہ محلہ مغربی کالا گجراں جہلم سے 120گرام چرس ندیم ولد محمد یوسف قوم بٹ سکنہ کو لپور عبداللہ گلی ضلع جہلم سے 410گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تھانہ پنڈ دادنخان کے مظہر حسین اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم آصف رضا ولد رشید احمد قوم بھٹی سکنہ محلہ مسجد کھجوری پنڈدادنخان سے 5لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمات در ج کر لیے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.