ووٹ کے اندراج، منتقلی اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کر دی گئی ہے۔ خورشید عالم

0

جہلم: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خورشید عالم نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں ووٹر لسٹوں کے ڈسپلے سنٹرز قائم کے جا چکے ہیں،30اپریل تک شہری ان ڈسپلے سنٹرز پر ووٹر لسٹوں کا معائنہ کر سکتے ہیں اور کوئی ووٹ کی منتقلی یا درستگی کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے ۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق حتمی شکل دینے کیلئے مارچ میں ووٹر لسٹوں کو مختلف ایجوکیشن دفاتر میں ڈسپلے کیا گیا تھا تاہم عوامی سہولت کیلئے ان سنٹرز کی تعداد میں واضع اضافہ کر دیا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسپلے سینٹروں پر ووٹ کے اندراج /منتقلی ، اعتراض/اخراج اور درستگی کوائف کے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں 30 اپریل 2018تک توسیع کردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عوام الناس سے التماس ہے اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اندراج و منتقلی ووٹ کے لئے فارم 15 ، اعتراض و اخراج ووٹ کے لئے فارم 16 اور درستگی کوائف کے لئے فارم 17 اپنے قریبی ڈسپلے سینٹروں یا دفتر ضلعی/ایجنسی الیکشن کمشنر میں جمع کروائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے تمام ڈسپلے سنٹرز سرکاری بلڈنگز میں ہیںِ ، خصوصا سرکاری سکولوں میں ووٹرز لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں تاہم جہاں سکولوں کی عمارت دستیاب نہیں وہاں بنیادی مراکز صحت میں ڈسپلے سنٹرز بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ان ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کریں، اپنا ووٹ چیک کریں اگر کوئی غلطی ہے تو اسے درست کیا جائے اس کے علاوہ شہری ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.