اسسٹنٹ کمشنر جہلم کے رویہ کے خلاف پٹواری سراپا احتجاج، قلم چھوڑ ہڑتال

0

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر کے رویہ کے خلاف پٹواری سراپا احتجاج بن گئے،رمضان بازاروں میں زبردستی ریڑھی بانوں کو لانے سے صاف انکار،قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق انجمن پٹواریان جہلم نے اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان کے پٹواریوں کے ساتھ ہتک آمیز سلوک اور رویہ کے خلاف پٹواریوں نے قلم چھوڑ ہڑتال شروع کر دی ہے ۔

انجمن پٹواریان جہلم کے صدر چوہدری اظہر نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر پٹواریوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں، انکا پٹواریوں کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہمیں زبردستی ریڑھی بانوں کو رمضان بازاروں میں لانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا ہے ہم کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کریں گے اور نہ ہی پٹواریوں کے ساتھ زیادتی برداشت کریں گے ۔

انہوں نے کہا اگر اسسٹنٹ کمشنر نے روش نہ بدلی تو قلم چھوڑ ہڑتال پنجاب سطح تک پھیل جائے گی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.