کھیوڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کھڑاک، 2 منشیات فروش چرس سمیت گرفتار

جرائم کی اصل جڑ منشیات ہے جسکوجڑ سے ختم کرنا میرا مشن ہے ،عثمان تصدق جنجوعہ

0

کھیوڑہ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کھڑاک ،دومنشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی جہلم کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او پنڈدادنخان عبدالغفور بٹ کی تشکیل کردہ ٹیم چوکی انچارج کھیوڑہ عثمان تصدق جنجوعہ ،ASIکاشف خان ، محررمحمد نواز،کانسٹیبل منیب گل،کانسٹیبل سخاوت حسین و دیگر اہلکاروں نے دوران گشت دلشاد امیر ولد محمد امیر سکنہ ڈنڈوت کو ڈنڈوت روڈ سے آتے دیکھا جس نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے بروقت کارروئی کرتے ہوئے منشیات فروش کو پکڑ کر تلاشی لی جس سے 1080گرام چرس برآمدہوئی۔

دوسرا منشیات فروش عبدالشکور ولد نوشروان سکنہ محلہ د ھمرایاجو کہ چرس فروخت کرنے کے لیے ریلوے پھاٹک کھیوڑہ کے قریب جارہا تھا مشکوک جان کر پولیس نے تلاشی لی دوران تلاشی منشیات فروش سے 1120گرام چرس برآمد کر کے پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

اس موقع پر چوکی انچارج کھیوڑہ عثمان تصدق جنجوعہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش جرائم کی جڑ ہیں جس پر قابو پانا میرا مشن ہے منشیات فروش اور نشے کے عادی افراد نشہ نہ ملنے پر کسی قسم کا بھی جرم کر سکتے ہیں جسکی کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں اپنے اعلیٰ افسران کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف میں اور میری پوری ٹیم جانفشانی اور ایمانداری سے دن رات کام کررہے ہیں جس میں اللہ تعالی کی مدد سے کامیابی بھی حاصل ہورہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.