مخیر حضرات کے تعاون سے سوہاوہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد

0

سوہاوہ : مخیر حضرات کے تعاون سے سوہاوہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام ، دس مستحق جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں سوہاوہ کے رہائشی سماجی شخصیات طالب حسین ،ساجد حسین نے مخیر حضرات کے تعاون سے غریب اور مستحق بچیوں کی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں دس مستحق جوڑوں کو سامان جہیز کے ساتھ باعزت رخصت کیا گیا ۔

الجواد ٹرسٹ نے گزشتہ تین ماہ میں سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں غریب اور مستحق بچیوں کی رجسٹریشن کی اور مقامی حال میں ان کی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں سوہاوہ شہر اور باراتیوں سمیت چھ سو افراد نے شرکت کی جن کو ٹرسٹ کی طرف سے کھانا بھی دیا گیا اور باراتوں کو بہترین ویلکم بھی کیا گیا ۔

شادی کی تقریب میں شریک دس جوڑوں کو کثیر تعداد میں یکساں سامان جہیز بھی دیا گیا ۔ اہلیان سوہاوہ نے ٹرسٹ کی طرف سے غریب جوڑوں کی شادیوں کی تقریب کو سراہا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.