Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

سابق حکمرانوں نے آزاد ریاست کو غلام بنانے کی کوشش کی۔ ڈاکٹر فضل الحق

0

دینہ: جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے، جو قومیں اپنی آزادی کے ثمرات بھول جاتیں ہیں وہ تاریخ کے گوشوں میں گم ہو کر رہ جاتیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے جشن آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایسی بڑی نعمت ہے جس کو نصیب ہوئی وہی اس کی قدر جانتا ہے وگرنہ قید میں تو پنچھی دانہ تک چھوڑ دیتے ہیں ، ہمیں آزادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ ہمارے بڑوں نے لہو دے کر آزادی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے سابق حکمرانوں نے آزاد ریاست کو غلام بنانے کی کوشش کی ، سابق حکمران نے مفادات کی خاطر وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہو چکا تھا ،ہمیں اب بھی ہوش کے ناخن لیکر ایک قوم بن کر آزادی اور اس ملک کو بچانا ہوگا، وگرنہ آنے والی نسلوں کو اس کے ثمرات تو دور کی بات پاکستان میں رہ کر بھی غلامی کی زندگی بسر کرنا پڑے گی جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.