ڈپٹی کمشنر کا جہلم، دینہ اور سوہاوہ میں قائم کردہ رمضان بازاروں کے دورے

حکومت پنجاب نے اہل ایمان کو ماہ رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے مشین محلہ نمبر 2، اور اکرم شہید پارک،جی ٹی روڈ دینہ اور جی ٹی روڈ سوہاوہ پر قائم کردہ رمضان بازاروں کا اچانک دورہ کیا اور اشیا ئے خرد و نوش کے سٹالوں پرجا کر چیکنگ کے دوران آٹے ، چینی ،سبزی پھل،دالیں ،گوشت اور دیگر سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے اشیاء خورد ونوش کی کوالٹی اوروزن چیک کیا ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم عبدالستار عیسانی نے کہاکہ حکومت پنجاب نے اہل ایمان کو ماہ رمضان میں اربوں روپے کی سبسڈی دی ہے اور سستا رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیاہے۔ ضلع بھر میں 6 رمضان بازار قائم کیے جا چکیں ہیں جو آخری روزے تک عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی میں مدد گار ثابت ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خوردنی کی کوالٹی اور قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور نہ صرف رمضان بازاروں کے اندر صارفین کوسہولیات فراہم کی گئیں ہیں بلکہ رمضان بازاروں کے قیام سے عام بازاروں میں بھی اشیائے خوردنی کی قیمتوں میں بھی اعتدال آیا ہے اور کساد بازاری کا خاتمہ ہو گا۔

ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار دینہ میں سکیورٹی عملہ کی چیکنگ کی اور ہدایات جاری کرے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں،لیڈیز پولیس بھی واک ٹھرو گیٹ پر خواتین کی چیکنگ کریں جبکہ سول ڈفنس کا عملہ میٹل ڈیٹکٹر کے ساتھ الڑٹ رہیں، انہوں نے افسران کو ہدایات دی کے صفائی کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے اے سی جہلم زاہد خان کو ہدایات دی کے رمضان بازاروں میں تمام سٹال اور سہولتیں مہیاء کی جائیں۔ڈپٹی کمشنرعبدالستاراعیسانی نے مزید کہا کے سپلائیرزکو ہدایت دی گئی ہیں کہ رمضان بازاروں میں اول درجہ کی اور پورے وزن کی اشیا ء فراہم کرنا ہونگی اور اس پر ہر گز سمجھوتا نہیں کریں گے اور جہلم کی عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات سے نوازا جاسکے ۔

اس موقع پراے ڈی سی آر آفاق وزیر، اے ڈی سی جی نیلم خٹک،اے سی جہلم زاہد خان،اے سی سوہاوہ ملک اعجاز ، ایم سی افسران اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.