سول ہسپتال جہلم کے زچہ و بچہ وارڈ صحرا بن گئے، پانی نایاب، واش روم بند

0

جہلم: سول ہسپتال کے زچہ و بچہ وارڈ صحرا بن گئے، پانی نایاب ، واش روم بند ،انتظامیہ غفلت کی نیند سو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے سب سے بڑے ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث مریض بنیادی سہولتوں سے محروم ہو چکے ہیں ہسپتال کے سب سے حسا س وارڈز چلڈرن وارڈ، لیبر روم میں پانی جیسی ہی بنیادی سہولت میسر نہیں اور ان وارڈز میں داخل ہونے والے مریض پانی کی بوتلیں اٹھائے دربدر پھرتے نظرآتے ہیں۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انہی وارڈز میں واش رومز کی سہولت سے محروم کر نے کیلئے واش رومز کی بھی تالے لگا دئیے گئے ہیں مذکورہ وارڈز سخت گرمی کے موسم میں صحرا کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں تعمیراتی کام کی وجہ سے ان وارڈز میں پانی نہیں جا رہا جلد معاملہ درست کر لیا جائے گا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.