Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)عبدالستار عیسانی کا ضلع جہلم میں 6 روزہ ہفتہ صحت کیمپس کا افتتاح

ہیلتھ ویک ضلع جہلم سمیت پنجاب کے تمام اضلاح میں منایا جا رہا ہے۔ کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی

0

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں عوام الناس کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے اور بیماریوں کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے حوالے سے 7 روزہ صحت میلے کا آغاز کر دیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی ،سی ای او ڈاکٹر وسیم، میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود ، اسسٹنٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نثار خالد سمیت سینئر ڈاکٹرز نے ر بن کاٹ کر کیا۔

19فروری تا 24 فروری تک جاری رہنے والے صحت میلہ میں شوگر، یرقان ، ٹی بی ، پھیپھڑوں و دیگر امراض سمیت ملیریا کے ٹیسٹ بالکل مفت کئے جارہے ہیں ،نیز یرقان سے بچاؤ کی ویکسین بھی بالکل مفت لگائی جارہی ہے ۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر چوہدری خالد محمود نے ڈپٹی کمشنر جہلم ، سی ای او جہلم ڈاکٹر وسیم کو صحت میلہ میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلی آ گاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اورسی ای او ، ایم ایس نے صحت میلہ کے ہر ڈیسک پر لے جاکر مریضو ں کے لئے کئے جانے والے تمام تر انتظامات خود چیک کئے ۔جس پرانہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پرڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں منعقد ہونے والے صحت میلے میں شہریوں میں پائی جانے والی بیماریوں کی جلد تشخیص اور علاج سمیت بیماریوں سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔صحت میلہ میں کئے جانے والے انتظامات محکمہ صحت کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اس مو قع پر جہلم کی رفاعی ، فلاحی ، مذہبی ، کارروباری، سیاسی ، تنظیموں کے عمائدین سمیت شہریوں کی کثیر تعدادنے سول ہسپتال جہلم میں منعقد ہونے والے ہیلتھ میلے پر اطمینان کا اظہا رکیا ، جبکہ کونسلنگ کے لئے اے ایم ایس ڈاکٹر نثار خالد سمیت سینئر ڈاکٹر صبح سے شام تک مریضوں کو بیماریوں بارے آگاہی فراہم کرتے رہے ۔

انہوں نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ہیلتھ میلے میں کمپیوٹر کے ذریعے طبی معائنہ کیا جارہاہے ، جبکہ مختلف بیماریوں کے لیبارٹریز ٹیسٹ بھی مفت کئے جارہے ہیں ، مختلف بیماریوں کے حفاظتی ٹیکہ جات بھی محکمہ صحت کی طرف سے مفت لگائے جا رہے ہیں ، حاملہ خواتین کو مفت ٹیکے اور الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ حاملہ خواتین میں خوراک اور ملٹی وٹامن ادویات مفت دی جارہی ہیں ، ٹی بی کا لیبارٹری ٹیسٹ اور حفاظتی ادویات بھی میلے میں مفت فراہم کی جارہی ہیں ، ہیپاٹائٹس کے لیبارٹری ٹیسٹ اور ٹیکے مفت میں لگائے جارہے ہیں ، بچوں اور بڑوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مفت ادویات مریضوں کو فراہم کی جارہی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.