صفائی کا نظام انتہائی ابتر، دینہ میں فلتھ ڈپوو ں سے کچرا اٹھانے کا کام انتہائی سست روی کا شکار

0

دینہ: شہر میں صفائی کا نظام انتہائی ابتر ،منگلا روڈ جی ٹی روڈ پر فلتھ ڈپو وں سے کچرا اٹھانے کا کام انتہائی سست روی کا شکار ،بلدیہ دینہ کا عملہ کم ہونے کی وجہ سے شہر میں بدبودار گندگی کے ڈھیر ہر طرف موجود ،بچوں اور بوڑھوں کو سخت پریشانی کا سامنا ،فلتھ ڈپو پر پڑی گندگی سے مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشات ،عوامی حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم ،اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر و گردونواح میں قائم فلتھ ڈپو سے گندگی اٹھانے کام کام انتہائی سست روی کا شکار ہے ۔فلتھ ڈپو پر پڑی گندگی کی وجہ سے شہر میں مختلف بیماریاں پھیلنے کے خدشات ہیں ۔شہر میں صفائی کی صورتحال یہ ہے کہ نجی ہسپتالوں کے سامنے فلتھ ڈپو بنائے گئے ہیں جن سے گندگی نہ اٹھانے کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات درپیش ہیں ۔

عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اسسٹنٹ کمشنر دینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی صفائی کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.