کاروباری شخصیت ملک انوار حسین بیٹے کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر کے کھیوڑہ واپس پہنچ گئے

0

پنڈدادنخان: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اتحاد گروپ کے سر پرست اعلیٰ ملک انوار حسین مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف اور ان کے بیٹے ملک فہد انوار حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس کھیوڑہ پہنچ گئے ہیں۔

ان کو مبارک باد دینے کے لیے ان کے گروپ کے عہدے داران اور سنٹرل ایگز یکٹیو کمیٹی کے چیئر مین شوکت اقبال مرزا ( ر) کرنل وائس چیر مین چوہدری آفتاب ساہی، جنرل سیکرٹری عبدالرؤف چغتائی،جائنٹ سیکر ٹری چوہدری شعیب ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری محمد یونس بیگ،انفارمیشن سیکر ٹری میاں اطہر عمران،کور کمیٹی کے چیر مین راجہ شہزاد نے ان کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

سب نے مل کر دعا کی کہ ہر نیک مسلمان کو دین پر مکمل عمل کرنے کی توفیق عنایت فرمائے اور تمام اہل ثروت ضرورت مندوں کی مدد کریں۔اللہ تعالیٰ اس کی مخلوق کی مدد کرنے والوں کی روزی میں برکت دیتا ہے اور دنیا اور آخرت میں اس کا ثواب ملتا ہے۔شرکاء کے اعزاز میں انفارمیشن سیکر ٹری میاں اطہر عمران نے حیات میرج ہال میں ظہرانہ دیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.