کھیوڑہ میں محرم الحرام کی مجالس کا آغاز ہو گیا، شہر بھرمیں مجالس، ذکر اہلبیت کی محافل

0

کھیوڑہ (راجہ فیاض الحسن سے) محرم کی مذہبی تقاریب کا آغاز ہو گیا، مجالس،ماتم داری اور لنگر نیاز کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ شہر میں ماہ مقدس محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی مجالس،ماتم داری اور لنگر نیاز کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔عزاداری کے حوالے سے کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان کا مرکزی شہر ہے۔

محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی شہر کی فضا سوگوار ہو گئی ہے۔ شہریوں نے کالے پیراہن پہن لیے ہیں۔ شہرکی چھ امام بارگاہوں میں مجالس اور مومنین کے گھروں میں ماتم داری و لنگرنیازکاسلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ساتویں سے دسویں محرم تک ہر روز شہر میں علم ،تعزیہ کے علاوہ ذوالجناح کے چھوٹے اور بڑے ماتمی جلوس برآمد ہوں گے جن میں ماتمی نوحہ خوانی کے علاوہ سینہ کوبی اور زنجیر زنی بھی کریں گے۔

کھیوڑہ میں محرم پرامن طور پر منایا جاتا ہے،اس شہر کی اقلیتیں بھی عزاداری میں بھر پور شرکت کرتی ہیں۔اس شہر میں مذہبی تفرقہ کی کوئی تاریخ نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.