ڈومیلی سے بھی نامعلوم موٹرسائیکل لے اڑے

0

ڈومیلی سے نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اُڑے ،پولیس نے رپورٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ ڈومیلی کے رہائشی وکی مسیح ولد سکندر مسیح نے اپنا موٹر سائیکل نمبری JMN-2333گھر کے اندر کھڑا کیا نامعلوم چور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے گھر کے اندر سے موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے ،جب موٹر سائیکل مالک نے دیکھا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔

پولیس تھانہ ڈومیلی نے موٹر سائیکل مالک کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.