جہلم کے پبلک مقامات ٹرانسپورٹ اڈوں ، ہسپتالوں ، اور سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی جاری

0

جہلم: شہر کے پبلک مقامات ٹرانسپورٹ اڈوں ، ہسپتالوں ، اور سرکاری اداروں میں سگریٹ نوشی جاری،انتظامیہ بے بس، عوامی ، سماجی اور شہری حلقوں کا ڈپٹی کمشنر جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر و گردونواح میں موجود پبلک مقامات ، ٹرانسپورٹ اڈوں ، سرکاری ہسپتالوں اور دفاتر میں سرعام سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے جس کیوجہ سے سگریٹ نہ پینے والوں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، عوامی مقامات پر اور گاڑیوں میں سیگریٹ پینے اور نہ پینے والوں کے درمیاں اکثر اوقات لڑائی جھگڑے اور گالی کلوچ بھی ہوتے رہتے ہیں ۔

سگریٹ کا استعمال نہ کرنے والے شہریوںنے ڈپٹی کمشنر سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروںسے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں سمیت پبلک مقامات اور بازاروں میں سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہری دھوئیں سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ رہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.