دینہ کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ویگن ڈرائیور کو لوٹ لیا، مزاحمت پر گولی مار دی

0

دینہ: نجی ہاؤسنگ سکیم کے قریب 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ویگن ڈرائیور کو لوٹ لیا، مزاحمت پر گولی مار دی، ویگن ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دینہ کے علاقہ ملوٹ کا رہائشی ویگن ڈرائیور قمر زمان علی الصبح موٹرسائیکل پر دینہ آ رہا تھا کہ نجی ہاؤسنگ کے قریب پبی میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر ویگن ڈرائیور سے نقدی، موبائل اور موٹرسائیکل چھین لئے۔

ویگن ڈرائیور کی جانب سے مزاحمت کرنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے ویگن ڈرائیور کو گولی مار کر فرار ہو گئے، گولی لگنے سے قمر زمان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.