سامعہ شاہد قتل کیس؛ برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کا وزیراعظم عمران خان سے مداخلت کا مطالبہ

0

لندن: تحصیل دینہ کے تھانہ منگلا کے علاقے پنڈوڑی میں قتل ہونیوالی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کے قتل پر وزیر اعظم پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے پاکستان میں قتل کی گئی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے قتل کیس کی تفتیش ازسرنوکروانے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کے تھانہ منگلا کے علاقے پنڈوڑی میں سامعہ شاہد کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔ بریڈ فورڈ کی رہائشی 28سالہ سامعہ اپنے والدین کے گھر جہلم آئی جہاں جولائی 2016میں اس کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

اہلخانہ نے دعویٰ کیا کہ سامعہ کو دل کا دورہ پڑا جو موت کی وجہ بنا، تاہم سامعہ کے دوسرے شوہر مختار سید کاظم نے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے تھانہ منگلا میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کی اہلیہ کو سوچی سمجھی سازش کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران سامعہ شاہد کے سابق شوہر چودھری شکیل نے انہیں گلا دبا کر قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سامعہ شاہد قتل کیس میں ملوث ملزم چوہدری شاہد انتقال کر گیا

اب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سامعہ شاہد کے قتل کیس کی از سر نو تفتیش کروائی جائے اور ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.