سرکاری و نجی سکولوں میں طلباء و طالبات کو ہر قسم کی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد

0

دھریالہ جالپ ( حاجی ریاض احمد+چوہدری شعیب سے ) مانیٹرنگ فورس پنجاب نے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں طلبہ و طالبات کو ہر قسم کی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فزیکل سزا کا مطلب جسمانی طاقت کا استعمال ،جیسے تھپڑ مارنا، دھکا دینا، چھڑی کا استعمال ، جوتا مارنا،بیلٹ ،لکڑی کا چمچ مارنا، جھنجھوڑنا،طالب علم کو پھینکنا،بالوں سے کھینچنا، بال نوچنا، گھسیٹنا،کک مارنا، چبھتی بات کرنا،دانتوں سے کاٹنا،کوئی چیز چبانے کا کہنایا ذہنی ٹارچر کرناشامل ہیں۔اس قسم کی ہر سزا پرمکمل پابند ہو گی۔خلاف ورزی پر استاد اور سکول کا ہیڈ ذمہ دار ہونگے اور انکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ہر ضلع کے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سزا پر عملدرآمد کرانے کا پابند ہو گا۔

سیاسی ، سماجی اور رفاہی حلقوں نے پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اس احسن اقدام کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زیادہ تر بچے اساتذہ کی مار کی وجہ سے تعلیم سے بے راہ ہیں کیونکہ معاشرے کو سدھارنے میں جو کردار ایک اْستاد کا ہے وہ ماں باپ کا بھی نہیں اسی لئے استاد کو روحانی باپ کا درجہ دیا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.