پنڈی سید پوراور جلالپورشریف میں اے ٹی ایم مشینیں صارفین کو منہ چڑانے لگیں

0

جلالپورشریف: پنڈی سید پور، جلالپورشریف اور علاقہ کی دیگر کئی بینک برانچوں میں اے ٹی ایم مشین کھاتہ داروں اور کاروباری حضرات کو منہ چڑانے لگی،اے ٹی ایم مشینیں صرف اور صرف شو پیس کے طور پر نصب کی گئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک ڈھیری ،حبیب بینک پنڈی سیدپور و دیگر علاقہ کی بینک برانچز میں اے ٹی ایم مشینیں صرف شو پیس کے طور پر نصب ہیں کھاتہ دار اور کاروں باری حضرات سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ بینک کے عملہ سے رابطہ کرنے پر یہ جواب دیا جاتا ہے کہ مشین میں معمولی فالٹ ہیں ٹھیک ہو جائے گی یا تو بینک کا عملہ بات سننے کو تیار ہی نہیں ہوتا لیکن کئی ماہ انتظار کے باوجود بھی اے ٹی ایم مشین کھاتہ داروں اور کاروباری حضرات کو سوائے شرمندگی کے کچھ نہیں دیا۔

اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ بینک انتظامیہ نوٹس لیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.