کھیوڑہ میں سٹریٹ لائٹس روشنیوں سے محروم، کئی سالوں سے خراب لائٹس عدم توجیحی کاشکار

0

پنڈدادنخان: میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی انتظامیہ کی نالائقی اور بے حسی کی وجہ سے کھیوڑہ میں لگائی گئی لاکھوں روپے کی سٹریٹ لائٹس روشنیوں سے محروم، کئی سالوں سے خراب لائٹس عدم توجیحی کاشکار، رات کے وقت پورا شہر اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ میں سٹریٹ لائٹس کئی سالوں سے خراب ہیں مین روڈ کے علاوہ گلی محلوں میں لگی لائٹوں کے نشان ہی رہ گئے ہیں شام ہوتے ہی پورا شہر اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے جو کہ مقامی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے؟۔

مین سڑک کھیوڑہ مہر نذر چوک سے لے کر ریلوے پھاٹک اور گول بازار تک اندھیرا ہی اندھیرا ہوتا ہے جبکہ باقی ماندہ ایرا مقامی فیکٹر ی کی طرف سے لگائی گئی لائٹس کی وجہ سے روشن ہوتا ہے میڈیا اس اہم مسئلہ کو بار بار مقامی اور ضلعی انتظامیہ کے علم میں لاتا آرہا ہے لیکن انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو پارہا۔

عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے استدعا کی ہے کے حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے کی لائٹس نصب تو کی گئی ہیں لیکن ان کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں کیونکہ یہ سالوں سے خراب ہیں ،ذمہ داران کے خلاف نوٹس لے کر کر ان کی مرمت کروائی جائے اور حکومتی خزانے کونقصان سے بچایا جائے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.