پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں کے نزدیک رکشہ الٹ گیا، ایک شخص زخمی

0

پنڈدادنخان کے نواحی گاؤں کے نزدیک رکشہ الٹ گیا، ایک شخص زخمی، ریسکیو 1122 نے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی توبر گاؤں (چکوال روڈ) کے نزدیک رکشہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد نذیر ولد نواز عمر 42سال ساکن بھیرہ زخمی ہوگیا۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان سٹاف نے موقعہ پر پہنچ کر زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.