Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

ہفتہ جشن آزادی، ضلعی انتظامیہ اور کیئرٹیکرز کی مشترکہ شجرکاری مہم، سینکڑوں پودے لگائے گئے

0

جہلم: ہفتہ جشن آزادی ، ضلعی انتظامیہ اور کیئرٹیکرز کی مشترکہ شجر کاری مہم، جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر سینکڑوں پودے لگا دئیے گئے، مہم 14اگست تک جاری رہے گی، شجر کاری مہم کا افتتاح ڈی سی جہلم اور ڈی او فاریسٹ نے راٹھیاں موڑ پر کیا ، کیئر ٹیکرز کے نوجوان کی بھر پور محنت پر ڈی سی او کی شاباش، تما م محکموں کو شجر کاری مہم میں تعاون کرنے کی ہدایت ۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ جشن آزادی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور سماجی تنظیم کیئر ٹیکرز نے جادہ سے راٹھیاں جی ٹی روڈ گرین بیلٹ پر شجر کاری شروع کر دی ہے جس کا افتتاح گزشتہ روز ڈی سی جہلم ، ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات، ممتاز قانون دان چوہدری فرحت ایڈوکیٹ اور چیئرمین کیئرٹیکرز اسفند یار نے کیا ، سماجی تنظیم کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے گرین بیلٹ کی صفائی مہم جاری ہے جس کی نگرانی سینئر ممبران حسن رضا چوہدری ، جنید شیخ اور اصغر مرزا اور مرز ا حسن کر رہے ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ گرین بیلٹ کا دورہ کیا اور صفائی مہم دیکھ کر کیئرٹیکرز کے ممبران کی محنت پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ آئندہ نسلوں کی بقا بھی ہے اس موقع پر ڈی سی نے اپنے ہاتھوں پودا لگا شجرکاری کا افتتاح کیا۔

پراجیکٹ انچارج چوہدری فرحت ایڈووکیٹ نے بتایا کہ یہ شجر کاری پورا ہفتہ جاری رہے گی جس میں سینکڑوں پودے لگائے جائیں گے اور ان کی پرورش کی مکمل نگرانی کی جائے گی ، ڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات نے بھی ا س حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ، شجر کاری کے یہ سلسلہ 14اگست تک جاری رہے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.