مسلم لیگ ن کیخلاف غلط اور جھوٹی سازشیں کرنیوالوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ ملک فیصل عباس

0

پنڈدادنخان: مسلم لیگ ن کے خلاف غلط اور جھوٹی سازشیں کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ہمیں عوام کا بھر پور اعتماد حاصل ہے انشاء اللہ قومی الیکشن میں مسلم لیگ بھاری اکثیریت سے کامیاب ہو گئی۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے چیئر مین ملک فیصل عباس نے مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی،صدر ملک زاہد،سینئر کونسلر یوسف ناز،ملک اعجاز اسلم اور دوسرے کونسلرز کے ہمراہ صحت و صفائی کا جائزہ لینے کے لیے اندورن شہر کا دورہ کیا اور زیر تعمیر ترقیاتی منصوبہ جات کا معائنہ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برداری کے ترقیاتی کام بھی بہت جلد شروع کروائے جائیں گے، عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے خلاف غلط اور جھوٹا پر وپیگنڈا کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔انشاء اللہ قومی الیکشن میں ہماری جماعت اپنی کار کردگی کی بنا پر بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ملک کے لیے مسلم لیگ ن کی خدمات تاریخ کا حصہ بن چکی ہیں۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.