ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ، ایمرجنسی اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد محمود کے ہمراہ سول ہسپتال کا رات 11 بجے اچانک دورہ کیا، مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے دریافت کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے ایمرجنسی اور دیگر وارڈزکا دورہ کیا ڈاکٹرز کی حاضری، سٹاف کی حاضری رجسٹر کے مطابق چیک کی، ایمرجنسی میں موجود آلات کی دستیابی اور حاضری پر اظہار اطمینان کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو لان کا دورہ کرتے ہوئے ایم کو لان میں روشنی بڑھانے کی ہدایت بھی دی۔ بعد ازاں انہوں نے گائنی وارڈ کا معائینہ کیا اور لیبر روم میں ڈاکٹرز کی حاضری چیک کی۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے ڈاکٹر ثنا اور ڈاکٹر ردا کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی جبکہ نرسنگ انچارج نازش کی خدمات کو زبردست سراہا۔ ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ نے افسران کے ہمراہ سی سی یو کا دورہ بھی کیا ڈاکٹر کی حاضری ادویات کی دستیابی پر اظہار اطمینان کیا۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ایم ایس خالد محمود نے ڈی سی کی ہدایت پر ڈاکٹر صالحہ اور نرسنگ انچارج کو اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.