تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈاکٹرز کمی اور سہولیات کا فقدان، مریض ذلیل و خوار ہونے لگے

0

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ڈاکٹرز کمی اور سہولیات کا فقدان، عوام ذلیل و خوار ہونے لگی ۔ایم ایس اور تحصیل انتظامیہ نام نہاد سمینار اور ہیلتھ ریلیوں کے ذریعے سول ہسپتال کو ماڈرن ہسپتال کا درجہ دینے اور دلانے والے غائب ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان سرجن ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں لٹتے ہوئے ہزاروں روپے برباد کرنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چھ ماہ سے پنڈدادنخان ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر موجود نہ ہے جس کی وجہ سے ڈیلیوری اور چھوٹے موٹے آپریشن بھی ہسپتال میں نہیں کیے جا رہے، غریب مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں ذلیل و خوار ہونے لگے جو ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ جہلم کی سستی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔عوام نے ڈی سی جہلم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر پنڈدادنخا ن ہسپتال میں فوری طور پر سرجن ڈاکٹرز کی تعیناتی کی جائے تا کہ غریب عوام کی پریشانی کا جلد از جلد ازالہ کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.