سوہاوہ کے علاقہ گوڑھا منگ سے نامعلوم عورت کی لاش برآمد

0

سوہاوہ کے علاقہ گوڑھا منگ میں بوری بند خاتون کی لاش برآمد،جسم پر زخموں کے نشان، لاش پولیس نے ٹی ایچ کیو منتقل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقے گوڑھا منگ کے پہاڑی علاقے میں ایک 35سالہ نامعلوم عورت کی لاش برآمد ہوئی، راہگیروں نے دیکھی اور مقامی پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ چوہدری الیاس نفری سمیت موقعہ پر پہنچ گئے ۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تاحال خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی، خاتون کو تیزاب سے جلایا گیا ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.