جہلم پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، ملزمان کو دبوچ لیا، منشیات اور اسلحہ برآمد

0

جہلم: پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو دبوچ لیا جن کے قبضہ سے1407گرام چرس ،15لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ کے محمد غفار ایس آئی نے دوران گشت ملزم کاشف ساجد ولد ساجد محمود سکنہ وارڈ نمبر1گوجر خان ضلع راولپنڈی سے10لیٹر شراب برآمد کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سوہاوہ کے خالد محمود اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی ملزم فیصل رفیق ولدمحمد رفیق سکنہ نئی آبادی ڈھیری سوہاوہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ سول لائن کے محمد سجاد اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم اظہر محمود ولد غلام محی الدین سکنہ مشین محلہ نمبر3جہلم سے 340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ منگلا کینٹ کے اظہر اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت و ناکہ بندی منشیات فروش افتخار احمد ولد فضل احمد سکنہ ڈہوک ساہی تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 1067گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ دینہ کے محمد ریاض اے ایس آئی نے بضمن تفتیش مقدمہ نمبر28/18بجرم324/148/149ت پ تھانہ دینہ میں ملزم حنین سجاد ولد سجاد محمود سکنہ محلہ معصوم شاہ دینہ برریمانڈ جسمانی کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ3روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ کے محمد ادریس اے ایس آئی نے دوران گشت پایا کہ مسمی ہمایوں جاوید ولد سلطان لیاقت علی سکنہ کھائی کلیہ تحصیل و ضلع جہلم نے اپنے فیٹ ٹریکٹر پر بلند آواز میں ساؤنڈ سسٹم لگا کر ارتکاب جرم کیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.