تحصیل پنڈدادنخان میں صبح کے وقت گیس کی بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار

0

پنڈدادنخان : تحصیل پنڈدادنخان میں صبح کے وقت گیس کی بندش کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ،صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک گیس کی بند ش معمول بن چکا ہے جبکہ بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان میں گیس کی بے وقت اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے پنڈدادنخان میں صبح چھ بجے سے لے کر آٹھ بجے تک گیس کی بند ش کا سلسلہ معمول سے جاری ہے ۔

اگر کسی محلہ میں گیس فراہم کی جاتی ہے تو اس کا پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جس کے باعث ناشتہ بنانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بچوں کو نا شتہ کئے بغیر سکول جانا پڑتا ہے عوام میں موجودہ حکومت کے خلاف غم غصہ پایا جارہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے اگر یہ ہی صورت حال رہی تو تحصیل پنڈدادنخان میں بھرپور عوامی احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ دار ی مقامی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ پر ہوگی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.