Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جلالپورشریف میں کریانہ سٹوروں پر غیرمعیاری مصالحہ جات کی فروخت جاری

0

جلالپورشریف اور گردونواح کے کریانہ سٹوروں پر غیرمعیاری مصالحہ جات کی فروخت جاری اور اہل علاقہ موذی بیماریوں میں مبتلا ہونا شروع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف اور گردونواح میں کریانہ سٹوروں پر غیرمعیاری مصالحہ جات کی فروخت ہونے پر اھلیان جلالپورشریف اور گردونواح میں انتہائی خطرناک بیماریاں پھیلنا شروع ہوگی۔

خاص تر جلالپورشریف مین اڈہ پر غیرمصالہ جات لال مرچ آٹا گھی چاول و دیگر گھریلوں کھانے والی اشیا غیر معیار ی ہونے کی وجہ سے عوام بیمار ہونے لگی ،اس کے علاوہ کریانہ سٹوروں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے چوہے و دیگر کیڑے مکوڑے سرعام کھانے والی چیزوں پر ناچنے لگے۔

اہل علاقہ نے اعلیٰ احکام سے پرزور اپیل کی ہیں کہ کریانہ سٹوروں کی صفائی کی بھی مہم شروع کی جائے تاکہ موذی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.