Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

کھیوڑہ میں مویشی چوروں کا راج، شہری پریشان، پولیس لاچار

0

کھیوڑہ (راجہ فیاض الحسن سے) کھیوڑہ میں مویشی چوروں کا راج، شہری پریشان ، پولیس لاچار دکھائی دینے لگی۔

۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے نوجوان حافظ صداقت اسحاق نے میڈیا کو بتایا کہ کھیوڑہ میں کچھ عرصہ سے مویشی چوروں کا گروہ سرگرم ہے، اگرچہ یہ گروہ ہر نوعیت کے جانور چوری کرتا ہے تاہم بکریاں اس کی ترجیح ہوتی ہیں۔

ان کے بقول واردات کے لئے پیر اور جمعرات اس گروہ کے پسندیدہ دن ہیں، اگرچہ شہریوں نے مقامی پولیس کو درخواستیں تو گذاری ہیں تاہم وہ پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں کیونکہ بقول فریادیوں کے تا حال پولیس چور گرفتار کرنے یا جانور برآمد کرنے میں ناکام ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے دلچسپی لینے کی درخواست کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.