وکٹوریہ پل پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے راستہ نہ کھولنالوگوں کے ساتھ ظلم ہے۔ چوہدری اختر آرائیں

0

پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر وکٹوریہ پل کا کام مکمل ہونے کے باوجود بھی موٹر سائیکل سواروں کے لیے راستہ نا کھولنا تحصیل پنڈدادنخان اور ملکوال کے غریب اور مزدور طبقہ لوگوں کے ساتھ ظلم ہے، ضلع جہلم اور ملکوال کے سیاست دان افتتاح کی رسا کشی میں عوام کو خوار کرنا بند کریں ورنہ بھر پور عوامی احتجاج کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار تحصیل سنوارو مومنٹ کے صدر چوہدری اختر ارائیں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈدادنخان اور ملکوال کے درمیان دریائے جہلم پر وکٹوریہ پل پر لوہے کی چادریں لگانے کا کام مکمل ہو چکا ہے لیکن ریلوے انتظامیہ ،کشتی ٹھیکدار ،جہلم اور ملکوال کے سیاستدانوں کی مبینہ ملی بھگت کے باعث غریب عوام کو تنگ کیا جارہا ہے جو کہ ہم ہرگیز نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ عوام کوسہولیات دینے کی بجائے عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہی ہے اگر ضمنی الیکشن سے پہلے موٹرسائیکل سواروں کے لیے راستہ نہ کھولا گیا تو تحصیل بھر کے عوام تحصیل سنوارو مومنٹ ،صحافی برادری اور انجمن تاجران پنڈدادنخان کے ہمراہ وکٹوریہ پل کے سامنے دھرنا دیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور جہلم سے منتخب ہونے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشرعات فواد چوہدری پر ہو گی ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.