جہلم پولیس کی کارروائیاں، جواریوں سمیت درجن کے قریب ملزمان گرفتار

0

جہلم: ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم کی خصوصی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں، درجن کے قریب ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ اور دیگر اشیاء برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے سب انسپکٹر طارق محمود نے دوران گشت کھرالہ پلی پر موجود تھے کہ مخبر خاص نے اطلاع دی کی چند اشخاص بحد رقبہ کھوکھر برلب دریا سروٹوں میں بیٹھ کر بذریعہ تاش جواء کھیل رہے ہیں۔ جن پر ریڈ کیا گیا تو مسمیان ذوالفقار حسین، محمد سلیم، اظہر اقبال، محمد رفیع، ارشد محمود، نواب خان جائے متذکرہ پر بیٹھ کر جواء کھیل رہے تھے جن کوبامداد ہمراہیاں قابو کرلیا گیا اور زیر دفعہ 5/5A کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ منگلا کینٹ کے اے ایس آئی حسن رضا نے دوران گشت و پڑتال کرایہ داران پایا کہ مسمی محمد ریاست ولد علی اکبر سکنہ ڈھوک ٹاہلی سوہاوہ ضلع جہلم جو کہ مکان ازاں خواجہ عمران سہیل ولد حاجی منظور حسین سکنہ ڈھوک کشمیریاں منگلا ہیملٹ آزاد کشمیر میں بطور کرایہ دار رہائش پذیر تھا ہر دو کس نے اس بابت مقامی پولیس کو اطلاع دی ہے نہ ہی تھانہ میں اندراج کرایا ہے۔جن کے خلاف پنجاب کرایہ داری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اے ایس آئی/پی ایچ پی وسیم حسن نے دوران گشت پایا کہ ڈرائیور محمد ثاقب ولد شیخ محمد ظفر سکنہ محلہ چوہان روڈ زاہد کالونی گوجرانوالہ نے ہائی ایس نمبری LES-3255 میں دو عدد گیس سلنڈر غیر معیاری بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ و بدوں اجازت نصب کر کے اپنی و عوام الناس کی جان کو خطرہ میں ڈال کر اتکاب جرم بالا کا کیا ہے۔جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے بضمن تفتیش ملزم عادل احسان ولد غضنفر اقبال عرف غوثہ سکنا رتوچھا تحصیل چوآسیدن شاہ ضلع چکوال کے ریمانڈ جسمانی کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ2 برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ پنڈدادنخان کے سب انسپکٹر عثمان تصدق نے بضمن تفتیش ملزم محمد نعمان ولد محمد سبطین سکنہ رتوچھا تحصیل چواسیدن شاہ ضلع چکوال کے ریمانڈ جسمانی کے انکشاف پر پسٹل30بور معہ2 برآمدکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.