فصل ربیع کی کاشت کے لیے بازاروں سے کھاد غائب، کسان سراپا احتجاج

0

پڑی درویزہ: فصل ربیع کی کاشت کے لیے بازاروں سے کھاد غائب ، زمیندار /کسان برادری سراپا احتجاج، ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ سے جلد کھاد کی فراہمی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل سوہاوہ بھر سے زمیندار اور کسان برادری میں بڑی پریشانی کا انکشاف ہوا ہے ۔ فصل ربیع کی کاشت جاری ہے لیکن بازاروں میں کھاد دستیاب نہیں ہو رہی ہے ۔ اس صورت حال کے پیش نظر زمیندار ، کسان اور کھیت مزدور تک سخت مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں ۔

تحصیل سوہاوہ بھر سے زمیندار ، کسان اور کھیت مزدوروں تک نے ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم خالد محمود ٹیپواور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ طارق بسرا سے مطالبہ کیا ہے کہ فصل ربیع کی کاشت کے لیے جتنا جلد ممکن ہو کھاد بازاروں میں دستیاب کرنے کے انتظامات کئے جائیں ورنہ کسان برادری کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.