چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس انوار الحق سے ماہر قانون رئیس عامر ایڈووکیٹ کی ملاقات

0

جہلم: چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس انوار الحق سے ماہر قانون رئیس عامر ایڈووکیٹ کی ملاقات، عدالتی اصلاحات بارے کتابچہ پیش کیا، چیف جسٹس کا عدالتی نظام میں جلد اصلاحات کرنے کے عزم کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے معروف قانون دان اور ماہر ٹیکس لاء رئیس عامر ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار الحق سے ملاقات کی اور ان کو چیف جسٹس بننے پر مبارکباد پیش کی، ملاقات میں عدالتی نظام کی اصلاحات اور جلد انصاف کی فراہمی کے علاوہ بار اور بنچ کے درمیان بہتر ریلیشن شپ قائم کرنے بارے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اس موقع پر رئیس عامر ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس انوار الحق کو عدالتی اصلاحات، جیلوں کے نظام بارے تجاویز پر مشتمل ایک کتابچہ پیش کیا جس میں مقدما ت کو کیٹیگری وائز تقسیم کرنے ، عدالتی اوقات کار بہتر بنانے، مقدمات کے جلد فیصلوں اور جیلوں کی اصلاحات بارے تفصیلی تجاویز پیش کی گئیں ہیں۔

چیف جسٹس پنجاب انوارالحق نے عام آدمی کو انصاف کی جلد فراہمی بارے مثبت تجاویز پیش کرنے پر رئیس عامر ایڈوکیٹ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالتی نظام میں بہت جلد مثبت اصلاحات نافذ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.