عوام نے چار دہائیوں سے پنجاب پر مسلط جماعتوں اور روایتی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ چوہدری فرخ الطاف

0

جہلم: تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی چوہدری فرخ الطاف نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کیلئے پرانی سوچ بدلنا ہوگی۔ عوام نے چار دہائیوں سے پنجاب پر مسلط جماعتوں اور روایتی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ ہماری جماعت کی جیت سے سرمایہ دار کا اعتماد بحال ہوا ہے 100 دن کے پلان پرضرور عمل کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری فرخ الطاف نے کہا کہ عمران خان نے تمام نو منتخب اراکین پارلیمنٹ کو اتحاد کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی ہے ، عوام نے ووٹ کے ذریعے روایتی سیاست اور چار دہائیوں سے پنجاب پر مسلط جماعتوں کو بری طرح مسترد کردیا ہے اور تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب سے صفایا ہوچکا ہے عوام نے ان کی سوچ‘ منشور اور نقطہ نظر کو یکسر مسترد کردیا ہے۔چوہدری فرخ الطاف نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نااہلی کی بدترین مثالیں چھوڑ کر گئی ہے تجارتی خسارہ اور تاریخ کے بلند ترین قرضے ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں 164 ارکان موجود تھے جبکہ کچھ ارکان مصروفیت کے باعث شامل نہیں ہوسکے تاہم یہ تعداد 180 سے تجاوز کر چکی ہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.