Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

اربوں روپے کے رمضان پیکج کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء خوردونوش کی عدم فراہمی، عوام سراپا احتجاج

0

جہلم: حکومت پنجاب کی جانب سے اربوں روپے کے رمضان پیکج کے باوجود یوٹیلیٹی سٹور زپر اشیاء خوردونوش کی عدم فراہمی ، غریب عوام سراپا احتجاج، یوٹیلیٹی سٹور زکے ملازمین و مالکان نے رعائتی نرخوں پر ضروریات زندگی کی خوردونوش کی اشیاء کی فراہمی بند کر رکھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر ہر سال کی طرح حکومت پاکستان کی طرف سے اشیاء خوردونوش پر سبسڈی کے لئے اربوں روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا گیا، جس کے باوجود شہر سمیت ضلع بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹور ز پر سبسڈی تو دور کی بات اشیاء خوردونوش ہی ناپید ہو چکی ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور ز پر اشیاء کی عدم دستیابی کیوجہ سے غریب ، سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ یوٹیلیٹی سٹور ز پر حکومت کی من مانیوں کا نوٹس لیا جائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.