ڈپٹی کمشنر کا آر ایچ سی دینہ اور بی ایچ یو سوہن کا اچانک دورہ، مرکزی گیٹ بند ہونے پر برہمی کا اظہار

صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ

0

دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے رات گئے آر ایچ سی دینہ اور بنیادی مرکز صحت سوہن کا اچانک دورہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو سوہن کا مرکزی گیٹ بند ہونے پر برہمی کا اظہار کیا جس پر انہوں نے ڈی ڈی ایچ او دینہ، ڈبلیو ایم او، ایل ایچ وی اور آیا کو شو کاز نوٹس جاری کیے جبکہ سیکورٹی گارڈ اور چوکیدار کو معطل کرتے ہوئے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سہیل خواجہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صحت عامہ کی معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔ دن رات صحت مرکز کے دورے کرنے سے شعبہ صحت میں بہتری لائی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ایس ایم او آر ایچ سی کو آفس اور رہائشی ایریا میں لائٹس لگانے کی ہدایت دی، گھاس کٹوانے اور صفائی کے انتظامات میں بہتری لانے کا حکم دیا۔

آر ایچ سی دینہ میں ڈاکٹر احمد سہیل موجود تھے جبکہ دیگر ڈاکٹرز کی عدم دستیابی پر شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ڈیوٹی نا کرنے والے ڈاکٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا عوام کو سہولت دینا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.