سوہاوہ کے علاقہ دانی دہرہ تا گھنومیرا سٹرک کاکام تاخیر کا شکار، علاقہ مکین کا احتجاج

0

ڈومیلی: یونین کونسل ججیال کے گاؤںدانی دہرہ تا گھنومیرا سٹرک کاکام تاخیر کا شکار، ٹھیکیدار ادھورا کام چھوڑ کر بھاگ گیا،علاقہ مکین سراپا احتجاج ۔

علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ سٹر ک جس کا کام کئی ماہ سے شروع نہیں کیا گیا،ٹھیکیدار آدھا کام کرکے بھاگ گیا ہے،سڑک پر تارکول اور پلیوں پر چھت بھی نہیں ڈالی گیا، جس کی وجہ سے بارش کے دنوں میں کیچڑ سے راستہ بند ہوجاتا ہے سکولوں ،سرکاری دفاتر اورعلاقہ مکینوں کا دوسرے دیہاتوں اور شہر سے رابطہ منقطع ہوجاتاہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ سٹر ک گزشتہ دور حکومت میں شروع ہوئی تھی الیکشن کمیشن نے جب اعلان کیا کہ الیکشن کی وجہ سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوسکتا اس پر پابندی لگائی تب کا کام رکاہواہے۔ ٹھیکیدار بھی غائب ہوگیاہے ،ہمیں شدید مشکلات درپیش ہیں اور جب کوئی بیمار پڑ ھ جائے تو بڑی مشکلات سے ہسپتال لیکر جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نئی حکومت پر امیدیں جمائی ہوئی تھی لیکن یہ بھی غریب کیلئے کچھ نہیں کررہی ،ہم ایم این اے چوہدری فرخ الطاف ،راجہ یاور کما ل ایم پی اے اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیکر تعمیرات کاکام دوبارہ شروع کرایا جائے اور تعمیر کر کے ہماری مشکلات دور کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.