Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں غیرت کے نام پر خالہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس کی کامیاب کارروائی،نواحی علاقے دیال میں غیرت کے نام پر خالہ کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سوہاوہ کے نواحی علاقے دیال میں غیرت کے نام پر ملزمان نے سماویہ اکرم کو قتل کر کے فرار ہوگئے جس پر پولیس تھانہ ڈومیلی نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پولیس کی کامیاب کارروائی، چوبیس گھنٹے کے اندر بہن کو قتل کروانے والی بہن گرفتار

انچارج ایچ آئی یو چوہدری اشرف للہ سب انسپکٹر نے جدید طریقہ تفتیش کو اختیار کر کے عنصر محمود ، زوہیب انجم اور محمد وسیم کے ہمراہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کیں جس پر چند ہی دنوں میں مقتولہ کی ہمشیرہ روبینہ کوثر کو شامل تفتیش کیا تو اس نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ مقتولہ کو غیرت کے نام پر میرے بیٹے صدام نے قتل کیا اور فرار ہو گیا۔

ایچ آئی یو انچارج اشرف للِہ نے ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کیا اور ملزمان کو کراچی سے مخبر خاص کی مدد سے چکوال بلوایا اور وہاں سے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کروایا ۔

عوامی حلقوں نے انچارج ایچ آئی یو سب انسپکٹر اشرف للِہ کو قتل کے تمام مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا کہ وہ سوہاوہ ڈومیلی میں قتل کے پانچ مختلف وارداتوں کے تمام ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری پر ایچ آئی یو کے ٹیم کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.