اکتوبر کے بعد نومبر میں بھی حکومت نے لوڈشیڈنگ کا نیا طریقہ نکال لیا۔ سرفراز ملک

0

جہلم: اکتوبر کے بعد نومبر میں بھی حکومت نے لوڈ شیڈنگ کا نیا طریقہ نکال لیا۔ ظلم کی انتہا وآئیسکوکی طرف سے عوام کی مرمت کا دوسرے ماہ کا بھی شیڈول جاری۔تقریباًہر دوسرے دن جہلم کے تمام علاقوں کی بجلی صبح 9سے 5بجے تک بند کر دی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹرSLSکالج سرفراز ملک نے کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ چیئرمین واپڈا کا تعلق جہلم سے ہونے کے باوجود جہلم والوں کے ساتھ ظلم کیا جاتا ہے ا علانیہ شیڈول کے علاوہ بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہو گیاہے۔ حتی کہ اتوار کو بھی شیڈول میں شامل کر دیا گیا تاکہ ہفتے میں ایک دن بھی عوام سکون سے نہ رہ سکے ۔

انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹس کی تعلیم بری طرح متاثر،چھوٹے کاروبار تباہ، ہسپتالوں میں مریض پریشان ہیں۔کام جس علاقہ میں ہوتا ہے صرف اس علاقہ کی بجلی بند کی جاسکتی ہے لیکن ضلع بھر کی بجلی کیوں بند کر دی جاتی ہے اور ایسی کیاخفیہ مرمت یا اپ گریڈیشن ہو رہی ہے جو ایک ماہ سارا سارا دن بجلی بند کر کے بھی مکمل نہ ہو سکی۔ عوام کا متعلقہ وزیر اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے اور اس لوڈ شیڈنگ کے بند کرنے کا مطالبہ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.