ملک اور قوم کی ترقی تعلیمی میدان میں بہتری کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ ملک شوکت حیات

0

پنڈدادنخان: ملک اور قوم کی ترقی تعلیمی میدان میں بہتری کے بغیر ممکن نہیں ہے، ضروری معیار یہ ہے کہ جو تعلیم تدریسی طور پر طلباء کو نہایت لگن سے دی جاتی ہے اس کی خاطر خواہ حوصلہ افزائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے وائس چیئر مین ملک شوکت حیات نے تاریخی سینٹ جان چرچ میں مسیحی طلباء و طالبات کو اپنے ذاتی خرچ سے کاپیاں تقسیم کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلام اخوت و بھائی چارے اور محبت کا پیغام ہے۔بچوں میں علم و تدریس کا شوق پیدا کرنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔دنیا میں باوقار طریقے سے داخل ہونے کے لیے شرح خواندگی میں اضافہ تعلیم عام کرنے کے لیے سب کو با اہم مل جل کر کام کرنا ہو گا۔ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبہ میں مسیحی قوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

تقریب سے پادری زیو ئیر ذیشان اور مسیحی رہنما یوسف ناز نے بھی خطاب کیا اور غریب مسیحی طلباء و طالبات کو کاپیاں کتا بیں تقسیم کی گئی۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.