Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

29 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہو گا۔ خادم اللہ بٹ

0

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما خادم اللہ بٹ نے کہا کہ 29 اپریل کو لاہور میں مینار پاکستان پر ہونے والا جلسہ تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، جس میں قائد پی ٹی آئی عمران خان نئے پاکستان کے دستور کا اعلان کریں گے ، لاہور جلسہ کرپٹ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ جس سے انکے تخت و تاج خس وخاشاک کی طرح بہہ جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی تاریخی موٹر سائیکل ریلی کی طرح حلقہ این اے 66، 67 سے گاڑیوں کابڑا قافلہ پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان چوہدری فواد حسین کی قیادت میں جہلم سے براستہ موٹر وے لاہور کے لئے روانہ ہوگا، جو جہلم کی سیاست کا رخ تبدیل کر دیگا، جس سے مخالفین کو اپنی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں میں حکومتی کریک ڈاؤن برداشت کئے مقدمات کا سامنا کیا مگر کبھی نہیں گھبرائے ،ظالم حکمرانوں کے سامنے سینہ سپر رہے نہ ملک چھوڑ کر فرار ہوئے اور نہ ہی روپوش ہوئے لیگی حکمرانوں کے ہر جبر کا سامنا کیا اور اپنے محبوب لیڈر چوہدری فواد حسین کی کال پر لبیک کہتے ہوئے احتجاج ، دھرنوں میں شامل ہوئے مگر اب حکمرانوں کے پاس مزید جبر کے لئے کوئی جواز نہیں بچا تحریک انصاف کی مضبوط اپوزیشن کی بدولت انہیں عدالتوں کے چکر کاٹنے پڑرہے ہیں ، بڑے بڑے سیاسی وڈیروں کے قد قانون کے قد سے چھوٹے ہونے شروع ہو گئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان تحریک انصاف انتخابات 2018 میں حکومتی پارٹی کو شکست فاش دیکر ملک میں تعمیر و ترقی کی بنیاد رکھے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.