ڈپٹی کمشنر جہلم کا ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا دورہ، ایم ایس کو صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت

0

سوہاوہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سہیل خواجہ نے رات ایک بجے ٹی ایچ کیو سوہاوہ کا اچانک دورہ کیا اور ایم ایس ٹی ایچ کیو کو صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بہتری لانے کی ہدایت دی، انہوں نے ڈاکٹر محمد اقبال کو وارڈ میں راؤنڈ نہ کرنے پر نوٹس جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں ، انکے لواحقین سے ڈاکٹرز و طبی عملہ کے رویہ، ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال بھی انکے ہمراہ تھے ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے اوقات میں ڈاکٹر کو اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے ہونگے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں موجود ادویات کی لسٹ مناسب جگہ پر آویزاں کی جائے ۔انہوں نے ڈاکٹرز کو ہدایت دی کہ وہ مریضوں کو معیاری سہولیات فراہم کر نے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.