Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

غیرمعیاری سلنڈر نصب گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 ڈرائیوں کیخلاف مقدمات درج

0

سوہاوہ پولیس کا غیر معیاری سلنڈر نصب گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،2ڈرائیوں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ طالب حسین اے ایس آئی/پی ایچ پی نے دوران ڈیوٹی پایا کہ ڈرائیور محمد عامر الیاس ولد الیاس بھٹی سکنہ لوییاں والا گوجرانوالہ نے ہائی ایس نمبری LWC/1301میں2عدد گیس سلنڈر بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ نصب کرکے ارتکاب جرم کیا۔

تھانہ سوہاوہ کے محمد فیاض اے ایس آئی /پی ایچ پی نے دوران ڈیوٹی پایا کہ ڈرائیورفیصل شاہ ولد علی اختر حسین شاہ سکنہ شاہ سفیر تحصیل سوہاوہ نے فورڈ ویگن نمبری AK/4372میں2عدد گیس سلنڈر بدوں فٹنس سرٹیفکیٹ نصب کرکے ارتکاب جرم کیاہے جس کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.