مہنگی بجلی کا تحفہ بلوں کی شکل میں سامنے آنے لگا، صارفین کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا

0

جہلم: مہنگی بجلی کا تحفہ بلوں کی شکل میں سامنے آنے لگا ، تبدیلی سرکاری کی جانب سے فی یونٹ بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ، حالیہ بجلی کے بلوں میں بقایا جات کی مد میں صارفین کو ہزاروں روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا ، صارفین بھاری بقایا جات دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے ، بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین بھی بقایاجات کی زد میں۔

شہریوں کااس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بقایاجات اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ تبدیلی کے دعویداروں نے شہریوں کو بھکاری بنانا شروع کر دیاہے ، غریب صارفین پر بجلی کے بقایاجات مسلط کرنا غریب سفید پوش طبقہ کے افراد کے ساتھ سراسر ظلم ہے ، تبدیلی سرکار کے آنے سے قبل ایک صارف استعمال شدہ 243 یونٹس کا بل 2817 روپے ادا کرتا تھا، مگر تبدیلی آنے کے بعد 176 یونٹ کا بل کم آنے کی بجائے 3453 روپے شہریوں کو موصول ہوا ، جوتبدیلی سرکار کا بدترین کارنامہ ہے۔

شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں نہ کہ خالی خزانے بھرنے کے لئے غریب شہریوں کا خون نچوڑ کر تجوریاں بھری جائیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.