Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

یوم آزادی پر ون ویلنگ اور اونچی آواز میں دیک لگانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ڈی پی او مصطفی تنویر

0

جہلم: یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور سلنسر کے بغیر موٹرسائیکل چلانے جبکہ گاڑیوں میں ڈیک لگا کر اونچی آواز میں لوگوں کو پریشان کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جو بھی یہ حرکت کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کے مشترکہ اجلاس میں 14اگست کے ضمن میں بنائی جانے والی پالیسی کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 14اگست کے دن یہ عہد کرنا ہے کہ ہم اس ملک کی خوشحالی اور اسے مستحکم کرنے کے لیے اہم کردارادا کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان موٹرسائیکلوں سے سلنسر نکال کر اور گروپوں کی صورت میں ون ویلنگ کر کے اپنی جانوں کو داؤ پر لگاتے ہیں جس کا نقصان ان کے ماں باپ کو ہوتا ہے چونکہ یہ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہماری ذمہ داری میں شامل ہے انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری طورپر کاروائی کر کے انہیں گرفتار کر کے ان پر مقدمات درج کیے جائیں۔

ڈی پی او جہلم نے تمام کالجز اور سکولز کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ کم عمر بچوں کے موٹرسائیکل چلانے پر پابندی لگائیں جبکہ اپنے اداروں میں بچوں کو ون ویلنگ سے روکنے کے لیے صبح منعقدہ اسمبلی میں منع کریں اور اس کے انہیں نقصانات بتائیں کیونکہ ان بچوں کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری میں شامل ہے اور یہی والدین پر بھی فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی اصلاح کریں۔اگر اسکا ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہوا اور عمر پوری نہ ہے تو اسے موٹرسائیکل نہ چلانے دیں کیونکہ یہی بچہ کل اپنے والدین کا دست وبازو بنے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.