ڈیمز فنڈز ریزنگ مہم میں پی ٹی آئی کے کارکنان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں۔ ڈاکٹر فضل الحق

0

جہلم: معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ڈیمز بنانے کے لئے شروع کی جانے والی فنڈز ریزنگ مہم میں پی ٹی آئی کے کارکنان ہر اول دستے کا کردار ادا کریں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں اخبار نویسوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا اعلان پاکستان کو قحط سالی سے بچانے کا ایک نقطہ آغاز ہے اور اس میں پوری قوم کو قومی جذبہ سے سرشار ہوکر حصہ لینے کی ضرورت ہے اس پر کسی قسم کی سیاست نہیں بلکہ ملک و قوم کی خدمت اور سلامتی کے لئے کام کیا جائیگا۔

ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے کہا کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی دریاؤں پر ڈیمز تعمیر کررہاہے ، مگر نواز حکومت نے اس معاملے پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ، بھارت سے دوستی کی خواہش نے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ابھی بھی وقت ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لئے بروقت ڈیمز کی تعمیر کرکے قحط سالی سے نجات حاصل کریں ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.