محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو انتظامیہ کی طر ف سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بلال فیروزجوئیہ

0

جہلم: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ نے کہا ہے کہ محر م الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو انتظا میہ کی طر ف سے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔سیکیورٹی، صفائی ،لائٹنگ ، پانی کا چھڑکاؤ، تجاوزات کا خاتمہ ،راستوں کو کلیئر کرنا تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے ان خیا لات کااظہار انہوں نے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شاہد صدیق، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، نجی اداروں سے نمائندگان اور دیگرافسران نے شرکت کی۔اس مو قع پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظا میہ کو اپنے پورے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے منتظمین اور لائسنس داران پر بھی اہم ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور مقررہ راستوں سے طے شدہ وقت کے مطابق جلوسوں کا گزر یقینی بنا یا جائے ۔ہم سب کو آپس میں باہمی تعاون اور اخوت سے محرم الحرام کے تقدس اور احترام کو برقرار رکھنا ہے تاکہ کو ئی بھی ہمارے امن میں خلل ڈالنے کی کو شش نہ کرے ۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.