Daily updated News, Photo & Vidoes website of Jhelum, Pakistan

جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات جہلم میں یکم تا 30 رمضان المبارک دورہ ترجمہ القران کلاسز منعقد ہو ں گی

0

جہلم: جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات جہلم میں یکم تا 30رمضان المبارک دورہ ترجمہ القران کلاسز منعقد ہو ں گی ، خواتین کیلئے یہ کلاسز جامعہ کی ذیلی شاخوں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔

مہتمم جامعہ حافظ اظہر اقبال ، ماہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں احکام الہی اور احکامات شریعت سے آگاہی کیلئے سکولوں، کالجوں کی طالبات ، گھریلو خواتین کیلئے جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات اسلامیہ سکول روڈ ، جامعہ کی ذیلی شاخوں ، 26مختلف مقامات بشمول اندرون و بیرون ملک دورہ ترجمہ القرآن یکم تا تیس رمضان جاری رہے گا۔

یہ بات مہتمم جامعہ حافظ اظہر اقبال نے بتائی، انہوں نے کہا کہ صبح 8سے 10بجے دن روزانہ کلاس منعقد ہو گی خواہشمند خواتین جامعہ کے نمبر ز 0544610314-03005423032 پر رابطہ کر سکتی ہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.